ادب کے فروغ کیلئے نوجوان شاعروںمواقع فراہم کرنا ہونگے’ وصی شاہ

0
442

لاہور(این این آئی)معروف شاعر،اینکر واداکاروصی شاہ نے کہاہے کہ ہمیں ادب کے فروغ کیلئے نوجوان شاعروںاورادیبوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ انہوںنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ اگر نوجوان نسل کسی اور طرف جارہی ہے تو معاشرہ رہنمائی کرے اور انہیں اپنی ثقافت اور تہذیب سے آگاہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا بری بات نہیں لیکن اس کا ایک حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہے ۔پہلے خاندان کے لوگ رات کو اکٹھے بیٹھتے تھے جس سے نوجوانوں کی تربیت ہوتی تھی لیکن آج کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اعلیٰ ادب کی تخلیق سے معاشرے میںبھائی چارے ،اعتدال پسندی اور برداشت کو فروغ ملتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شاعری میری زندگی ہے اس کو چھوڑنے کا تصوربھی نہیں کر سکتا ۔ شاعری اورعشق کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور میں نے عشق صرف اپنے کام سے کیا ہے جو میری کامیابی کی وجہ بنا ۔