تہران /واشنگٹن (این این آئی )امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا نیا اڈا ایران ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی مائیک پومپیو نے ایران پر لگائے جانے والے الزام کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ القاعدہ نے تہران کے اندر اپنی قیادت کو مرکزی شکل دے دی ہے اور اس وقت ایمن الظواہری کے نائبین وہاں موجود ہیں۔مائیک پومپیو نے نیشنل پریس کلب میں تقریر کے دوران کہا کہ القاعدہ کے پاس ایک نیا ہوم بیس ہے جو ایران ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کہوں گا کہ واقعتا ایران نیا افغانستان ہے اور یہ القاعدہ کے اہم جغرافیائی مرکز کے طور پر ہے ،لیکن یہ حقیقت میں بدتر ہے۔مائیک پومپیو نے کہا کہ افغانستان کے برعکس القاعدہ پہاڑوں میں روپوش تھی لیکن القاعدہ آج ایرانی حکومت کے تحفظ کے تحت کام کر رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری تہران پر دبا ڈالے اور فوجی کارروائی کا مطالبہ کرنے سے گریز کرے۔دوسری جانب ایران نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کے متنازع بیان کو مسترد کردیا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں مائیک پومپیو کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ جنگجی جنون جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی بے وقوف نہیں بنے گا جبکہ تمام القاعدہ کے اراکین مائیک پومپیو کے پسندیدہ ایم ای سے آئے تھے اور کوئی بھی ایران سے نہیں تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...