کراچی(این این آئی) پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کا نام اور دیگر تفصیلات تو فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں۔ تاہم ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق حریم شاہ کی ویب سیریز کا نام ”راز” ہے۔حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...