ہانگ کانگ سٹی(این این آئی)کورونا وائرس کے شکار مریض میں بیماری کے دورانیے، شدت اور مدافعتی ردعمل کے حوالے سے معدے میں موجود بیکٹریا ممکنہ طور پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے شکار مریضوں کے معدے میں موجود ان بیکٹریا کی تعداد میں کمی آتی ہے جو کسی فرد کے مدافعتی ردعمل کا تعین کرتے ہیں، یہ کمی بیماری سے نجات کے 30 دن بعد تک برقرار رہتی ہے۔معدے میں پائے جانے والے بیکٹریا کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں معلوم ہوا ہے کہ یہ جرثومے مجموعی صحت پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے لیے محققین نے کووڈ 19 کے سو مریضوں کے خون، فضلے اور طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا، جبکہ 78 ایسے افراد کے بھی نمونے حاصل کیے، جو اس وبائی مرض سے محفوظ رہے تھے۔طبی جریدے جرنل گٹ میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ معدے میں بیکٹریا کا اجتماع کووڈ 19 کے مریضوں میں بدل جاتا ہے، جبکہ اس سے محفوظ افراد میں ایسا نہیں ہوتا۔محققین کا کہنا تھا کہ معدے میں موجود بیکٹریا ممکنہ طور پر مریض کے مدافعتی ردعمل پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔تحقیق میں خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے معدے میں ان بیکٹریا کا توازن بگڑ جاتا ہے جو جسم میں ورم کی روک تھام کے لیے خون میں مالیکیولز سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔محققین کے مطابق اس سے عندیہ ملتا ہے کہ معدے میں موجود جرثومے ممکنہ طور پر کووڈ 19 کے حوالے سے مدافعتی نظام کے ردعمل ، بیماری کی شدت اور نتیجے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے حوالے سے دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ معدے میں موجود بیکٹریا مختلف امراض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتے ہیں، تو یہ حیران کن نہیں کہ کووڈ 19 کی شدت کا بھی اس سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ مگر اس حوالے سے تفصیلات اہم ہیں، یہ ایک اہم دریافت ہے کہ جسم سے وائرس کے خاتمے کے بعد معدے میں موجود بیکٹریا کی سطح گھٹ جاتی ہے، ایسا ممکن ہے کہ یہ تبدیلیاں ہی لانگ کووڈ کا باعث بنتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو یہ ایک خیال ہے مگر اس پر مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔ان کے بقول مزید تحقیق سے تعین ہوسکے گا کہ یہ تبدیلیاں کس حد تک کووڈ 19 کے مریضوں میں بیماری کی شدت پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہیں یا یہ بیماری کا معدے اور مدافعتی نظام پر مرتب ہونے والا اثر ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...