اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گرانا یا بناناعوام کا اختیار ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، پیپلز پارٹی سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،پی ڈی ایم میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں،نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی بات سیاسی ہے ، پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پی ڈی ایم میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں متفقہ فیصلے ہوتے ہیں،سینیٹ الیکشن میں جانے کے لئے مشاورت ہوئی اور ہم نے پیپلزپارٹی کی رائے دی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی رائے ہے کہ ہم کوئی بھی فورم خالی نہیں چھوڑیں گے، پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر،سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے گا،پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے ایک طویل جدوجہد رہی ہے،ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں اور انکو متحرک کر رہے ہیں،ہمارا مطالبہ فوج سے نہیں ہو سکتا کہ وہ ہمارے مطالبے پورے کریں وہ غیر آئینی ہو گا ،نواز شریف لندن میں اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہیں،نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی بات ہو رہی ہے لیکن یہ سیاسی باتیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاسپورٹ منسوخ نہیں ہو گا اور نواز شریف جب چاہیں گے ملک میں واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گرانا یا نہ گرانا عوام کا اختیار ہے،جب مناسب وقت ہو گا پی ڈی ایم طے کریگی کہ کیا فیصلے کرینگے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...