انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی آذربائیجان کے ساتھ تھا اور اب بھی کھڑا ہے۔ آرمینیا کے خلاف لڑائی میں ترکی آئندہ بھی آذربائیجان کی حمایت جاری رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ آذربائیجان کے عوام بڑے مصائب سے گذر رہے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترکی اپنا حق حاصل کرنے کی کوششوں میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آذربائیجان کی مسلح افواج کی کامیابیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم ان فتوحات میں آپ کے ساتھ ہیں۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن نے کہا کہ برگ آذربائیجان کے قریبی اتحادی ترکی سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو آرمینیائی علیحدگی پسند ناگورنو کاراباخ خطے میں تنازعہ کے حل کے لیے استعمال کریں گے۔اسٹولٹن برگ کے یہ بیان ترک وزیر خارجہ مولود جاووش اوگلو سے بات چیت کے بعد جاری کیا۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...