تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو اسلحہ کے حصول پر پابندی کے خاتمے کے فوری بعد تہران دوسرے ممالک سے اسلحہ کی خریداری کے معاہدے شروع کر دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے حقوق اور ضروریات کی تکمیل کے لیے اسلحہ پابندیوں کے خاتمے کے فوری بعد حرکت میں آئے گا۔روس اور ایران کے درمیان فوجی تجارت کے بارے میںبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت دفاع اس حوالے سے تیاری کر رہی ہے۔ ہم اپنی دفاعی ضروریات کے پیش نظر اقدامات کریں گے۔