سرگودھا(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے ترجمان و معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کار ندیم افضل چن کے استعفیٰ دینے سے سرگودھا کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی اور مختلف رائے کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے ہم خیال کا کہنا ہے کہ استعفوں پر پی ڈی ایم کو مذاق بنانے والی حکومتی جماعت کے استعفے شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ پنڈ مکو کے ندیم افضل چن وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں جنہوں نے حکومت سے کئی امور پر اختلافات رکھتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔انہوں نے کوئٹہ کے علاقہ مچھ کے سانحہ پر کہا کہ اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں۔ اس طرح ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔جنہوں نے 8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں۔یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے 18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور وزیراعظم عمران خان کو اپنے آبائی گاؤں پنڈ مکو بلوا کر ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔زرائع نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی ندیم افضل چن نے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس پر بعض پارٹی رہنماؤں نے رابطہ کر کے انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے پر اس وقت مجبور کر دیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...