اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور عمران خان ہمیشہ ہر میدان میں کامیاب ہوئے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا روایتی حریف ہے اور اسکے خلاف کامیابی کا اپنا مزہ ہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلسل محنت سے کامیابی حاصل کی، اور ہمیشہ ملک کے لیے باعث عزت رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہر میدان میں سخت محنت سے یہ مقام حاصل کیا اور کرکٹ سے لے کر سیاست کے میدان تک ان کا کردار سامنے رہا ہے۔معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کرکٹ میں آج بھی وزیراعظم کی مقبولیت برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی کا اپنا ہی مزہ ہے، ویرات کوہلی نے نواز شریف سے ہی سیکھا ہے مجھے کیوں ہرایا، گلہ کرنا ہندوستانی شائقین نے شاید نواز شریف سے ہی سیکھا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...