لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین اداکار قیصر پیا نے کہا ہے کہ ہمارامعاشرہ ماضی کی خوبصورت روایات کو پروان نہیں چڑھا رہا بلکہ اس معاملے میں سکڑ رہا ہے ،برداشت کامادہ بالکل ختم ہوچکاہے اور بڑا چھوٹا کوئی کسی کی بات کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ قتل و غارت اورجرائم کرتے ہیںانہیں کہنا چاہتا ہوں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے ،کبھی آپ زندگی کی حسین پرتیں توکھولیںجبکہ درندگی تباہی کے سوا کچھ نہیں ، معاشرے میں صبر و تحمل اوربرداشت کو عام کرنے کی ضرورت ہے اس لئے ٹیلی وژن،فلم اور تھیٹر سے استفادہ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ سادہ طبیعت کا مالک ہوں ،میں بڑخوش خوراک ہوں اورمجھے بریانی اورچاول کڑھی بہت پسندہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...