لاہور( این این آئی)نامور گلوکارملکونے کہا ہے کہ شفاعت اللہ روکھڑی میرے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک تھے ،اگر انہیںسرائیکی خطے کے ماتھے کاجھومرکہا جائے تو غلط نہ ہوگا ،ان کی وفات سے سرائیکی گلوکاری یتیم ہو چکی ہے ۔ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے فنکارصدیوںکے بعدپید اہوتے ہیں اوران کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کا خلاء کبھی پرنہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سرائیکی گلوکار ہونے پر فخر ہے ،یہ پنجاب کا ہی کلچرہے جس کی ترویج کے لئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بس یہ پتہ ہے کہ شارٹ کٹ کامیابی کا نہیں بلکہ تباہی کا فارمولہ ہے اس لئے کبھی اس پر عمل پیرا نہیں ہوا۔ حلال رزق کماناعبادت ہے جب آپ کسی کام کو عبادت سمجھ کر تے ہیں تو کامیابی لازمی ہمارے قدم چومتی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...