اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا،پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ستمبر میں فیصلہ آیا کہ (ن) لیگ اور پی پی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں،الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی رسیدیں نہیں آئیں ۔مراد سعید نے کہا کہ قطری خط ،کیلبری فونٹ ، منظور پاپڑ والا ، مشتاق چینی والا سموسے اور پکوڑے والے کے بعد اب قوم کو پارٹی اکائونٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظار ہے ۔ادھر کہاں گیا نیب کی کیا مجال ،اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا ادھر بھی الٹا چوری اوپر سے سینہ زوری ۔مراد سعید نے کہا کہ قوم اب ان جماعتوں سے چند سوال کا جواب چاہتی ہے ،پیپلز پارٹی نے ابھی تک فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفیکٹ کیوں نہیں دیا ؟ (ن) لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ ،رسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائے؟ کیا زرداری لیگ کو یہودی لابی سیگل کو ادا کئے گئے پیسے کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے ؟،کیا لندن اور امریکہ میں بنائے جانے والی کمپنیوں کا سامنے آنے کا ڈر ہے؟ ،کیا پانامہ کے وقت ہونے والے انکشاف کہ نواز شریف نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا اسکے ثابت ہونے کا ڈر ہے؟ ،کیا سرکاری ٹھیکوں میں لئے جانے والے کمیشن اور کرپشن کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟ ،کیا زرداری لیگ کو فارن کمنیز سے الیکشن کمپین کے لئے پیسے دینے والے کمپنیز کے نام سامنے آنے کا ڈر ہے؟ ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فرزند زرداری کے الیکشن کمپین پر لگنے والے پیسے کی رسیدیں نہیں تو کیا یہ بھی جعلی اکاونٹس سے ادا کئے جانے والے سفری اخراجات، صدقے کے بکرے اور کھانوں کی طرح ہے ؟
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...