اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے آج بھی 2018 کے الیکشن مسترد کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں،اپنی مرضی کے نتائج مرتب کر کے قوم پر ڈفلی والے کو مسلط کردیا گیا ،خواب دکھایا تھا ریاست مدینہ کا ،عوام جو اٹھی تو کوفہ کی ریاست تھی، یہود و ہنود عمران خان کو سہارا دے رہے ہیں ، مولویوں کو 10 ہزار روپیہ وظیفہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،کوئی غیرتمند عالم یہودیوں اور ہندوئوں کا پیسہ قبول نہیں کرے گا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 6 سال سے تاخیر کا شکار ہے ،دوسرے فیصلوں میں فوری انصاف کا تقاضا کیا جاتا ہے،ملک معاشی بحران کا شکار ،ناکام خارجہ پالیسی کیساتھ پاکستان کو کیسے آگے لے کر چلیں گے،چین ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بھی ہم پر اعتماد نہیں کرتے،حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، جنازہ پڑھ کر ہی چھوڑیں گے ،مدارس کے طلباء عاقل بھی ہیں بالغ بھی ، احتجاج قانونی حق ہے، وزیر اخلہ وہ وقت بھول گئے جب زمانہ طالب علمی میں اپوزیشن کے جلسوں میں ڈانس کیا کرتے تھے۔الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے اگست 2018ء کو اسی جگہ مظاہرہ کرکے 2018ء کے الیکشن کو متفقہ طور پر مسترد کیا تھا اور آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت منتخب ہے اور نہ ہی اسے ملک پر حکومت کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی الیکشن کمیشن بے بس ہے جو منصفانہ انتخابات نہیں کراسکی اور طاقتور اداروں نے انتخابات پر قبضہ کرلیا، انہوں نے نتائج مرتب کیے اور قوم پر ایک ڈفلی بجانے والے کو مسلط کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل افراد پر مشتمل حکومت بنائی گئی اور اس کے پیچھے طاقتور ادارے کھڑے ہیں جو اصل حکمران ہیں، یہ ہی ان کا مقصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران اس لئے حکمران بنایا گیا کہ یہ احمق سامنے رہے اور حکومت ہم کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اداروں نے پاکستان کو یہاں تک پہنچایا ہے پھر کہتے ہیں اداروں کے بارے میں بات نہ کریں ۔انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواب دکھایا تھا ریاست مدینہ کا ،عوام جو اٹھی تو کوفہ کی ریاست تھی ۔انہوں نے وزیراعظم کا نام لئے بغیر دعویٰ کیا کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے اور اسے وہاں سے مدد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل اور بھارت کے فنڈز سے انتخابات لڑے ہیں اور اسی پر اپنی پارٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہود و ہنود عمران خان کو سہارا دے رہے ہیں ،حقائق سے منہ پھیریں دائیں بائیں نکے دے ابا نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ پیسہ ہے کہ جس کے بارے میں 2013 کے الیکشن کے بعد بتایا گیا کہ اتنا پیسہ ہے کہ گلی کوچے تک پہنچے گا، ایک ایک مسجد تک جائے گا، ایک ایک مولوی کے پاس جائے گا اور مولانا فضل الرحمن تم تنہا رہ جاؤ گے اور کوئی مولوی بھی ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مولویوں کو 10 ہزار روپیہ وظیفہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،خیبرپختونخوا میں حکومت کو ایک مولوی ایسا نہیں ملا جس نے 10 ہزار روپے وظیفہ قبول کرنے کی حامی بھری ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک مولوی نے پیسہ ان کے منہ پر مارا اور اب پھر اعلان کیا گیا کہ مولوی کو پیسہ دیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...