اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر تین ہزار لوگ جمع ہوئے،ختم نبوتۖ پر سب سے زیادہ جیل میں نے کاٹی اگر مجھ سے زیادہ کسی نے جیل کاٹی ہے تو سامنے آئے،ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تمام مدرسوں اور علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،آج اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا تھا جہاں براڈ شیٹ اور الیکشن کمیشن پر بات ہوئی،مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں ان کا کیس بہت خراب ہے ، آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے،محمود اچکزئی جیسی تقریریں ہوئیں تو شائد حالات ہمارے بس سے باہر ہو جائیں، پھر اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمن کے حال پر رحم کرے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں اجازت دی گئی تھی کہ ریڈ زون میں جتنے لوگ لاسکتے ہو لاؤ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تین ہزار لوگ جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جس اسمبلی پر مولانا فضل الرحمن جھوٹ، فراڈ اور لعنت بھیج رہے تھے، اسمبلی میں اس کا لیڈر عمر کوٹ چارٹر جہاز میں سیٹ جیتنے پر جشن منانے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کتنا بڑا تضاد، قوم سے کتنا بڑا دھوکا اور فراڈ ہے، ان کے لانگ مارچ تک مزید 600 کیمروں کا انتظام کرنے لگے ہیں ،انہی کیلئے 1800 کیمرے ٹھیک کروائے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین اور دیگر علاقوں سے لوگ آئے، ویگنیں، بسیں، ڈی ایس این جیز زیادہ تھیں، لیڈر بڑے تھے، جھنڈے زیادہ تھے لیکن کارکن نہیں تھے، کارکنوں نے السلام علیکم کہا۔ انہوں نے کہا کہ میں دینی طلبہ کے ساتھ ہوں، یہ چاہتے ہیں کہ طلبا گن اٹھائیں، جب طلبا نے گن اٹھائی تھی اس وقت مولانا فضل الرحمن مشرف کے ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تھی تو خیبرپختونخوا کے وزیراعلی اکرم خان درانی اور مولانا فضل الرحمن جس اجلاس میں جنرل پرویز مشرف اور جنرل نثار ہوتے تھے وہاں میں بھی ہوتا تھا، اس وقت آپ کو دینی طلباء یاد نہیں آتے تھے، آج آپ کا درد سیریس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم نے آپ کے ساتھ جو کیا ہے آپ اسی کے قابل ہیں کیونکہ آج صرف تین ہزار لوگ نکلے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ختم نبوتۖ پر سب سے زیادہ جیل میں نے کاٹی ہے، اگر مجھ سے زیادہ کسی نے جیل کاٹی ہے تو سامنے آئے۔ وفاقی وزیر نے اپنے گزشتہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے دینی طلبہ کی بات نہیں کی، بچوں کی بات کی تھی اور آج صادق آباد سے بچوں کی دو سوزوکیاں گئی ہیں ،میں تمام مدرسوں اور علما کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا تھا جہاں براڈ شیٹ اور الیکشن کمیشن پر بات ہوئی، مریم نواز سے کہوں گا کہ آپ براڈ شیٹ کا فیصلہ پڑھیں، آپ کا کیس خراب ہے اور آپ پر پاناما ٹو ہونے جارہا ہے، پڑھے بغیر اپنے لئے سیاسی مسئلے کھڑے کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے شو کے بعد ہم آپ کے لانگ مارچ کو خوش آمدید کہتے ہیں، جو آپ کا آخری سیاسی کارڈ ہوگا، میں نے کہا آپ استعفے نہیں دیں گے، نہیں دیا، میں نے کہا آپ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور مولانا فضل الرحمن کے دو لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج محمود اچکزئی نے جو تقریر کی ہے اگر ایسی تقریریں ہوئیں تو شاید حالات ہمارے بس سے باہر ہو جائیں، پھر اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمن کے حال پر رحم کرے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...