لاہور( این این آئی) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران جو کچھ بھی سیکھا اسے جونیئر ز کو منتقل کرتا آرہا ہوں ،فن کسی کی ذاتی میراث نہیں ہے اور دوسروں کی رہنمائی کرنے والوں پر خدا کی ذات اپنا خصوصی کرم کرتی ہے ۔ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ میں نے اپنے پچاس سے ساٹھ سالہ کیرئیر میں ریڈیو ،اسٹیج ، ٹی وی او رفلم سے جو کچھ سیکھا ہے اس کے بارے میں نئے اداکاروں کو بتاتا ہوں اور ہر سینئر فنکار کو اسی طرح کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا اس میں صرف او رصرف خدا کی ذات نے مجھے کامیابیاںدی ہیں اور ابھی بھی اسی طرح جوش و خروش کے ساتھ کام کررہا ہوں جس طرح پہلے دن سے کر رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال اداکاری سے ریٹائرمنٹ لینے بارے نہیں سوچا کیونکہ کام کرنے سے ہی میں پرجوش اورتواناہوں ۔خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ تندرستی والی زندگی عطا کرے اور میں ہروقت اس کی نعمتوں کا شکر اداکرتارہوں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...