اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جمعہ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس سر دار طارق مسعود نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کیس میرٹ پر لڑنا چاہتے یا ہارڈشپ کی بنیاد پر۔ وکیل حمزہ شہباز امجد پرویز نے کہاکہ ہم ہارڈشپ پر ضمانت مانگ رہے کیونکہ ایک سال 7 ماہ سے میرا موکل جیل میں ہے۔ جسٹس سر دار طارق مسعود نے کہاکہ ہائیکورٹ میں ہارڈشپ کا ذکر ہے نہیں کیا گیا تو سپریم کورٹ کیسے ہارڈشپ کا مسئلہ دیکھ سکتی ہے۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ اس وقت حالات اور تھے گرفتاری کو ایک سال سے کم عرصہ ہوا تھا،ہارڈشپ کا ذکر اس لیئے نہیں کیا گیا کیونکہ اس وقت ہارڈشپ کا گرائونڈ نہیں بنتا تھا۔ جسٹس سر دار طارق مسعود نے کہاکہ جو نقطہ ہائیکورٹ میں نہیں اٹھایا گیا ہم وہ کیسے سنیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہوگا ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہاکہ کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، جب ضمانت کیلئے رجوع کیا تو حمزہ کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہوا تھا،الزام 7 ارب کا تھا ریفرنس 53 کروڑ کا دائر ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...