حمزہ شہباز کو قید میں 19 ماہ ہو چکے ہیں،عطاء تارڑ

0
2425

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کہاہے کہ حمزہ شہباز شریف کو قید میں 19 ماہ ہو چکے ہیں،سپریم کورٹ نے کیس ہائیکورٹ کو ریمانڈ کر دیا ہے،ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے ملزمان کو لمبے عرصے تک قید میں رکھنے پر بحث ہوگی،کسی بھی شخص کو بیجا قید میں رکھنے پر انسانی حقوق کا پہلو ہائیکورٹ میں اٹھایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز شریف کو قید میں 19 ماہ ہو چکے ہیں،سپریم کورٹ نے کیس ہائیکورٹ کو ریمانڈ کر دیا ہے۔عطا تارڑ نے کہاکہ نیب کی پیش کردہ رپورٹ میں درج ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں مزید 10سے 12 ماہ لگ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کیس میں 110 میں سے پانچ گواہان پر جرح کی گئی ہے، حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی شخص کو بیجا قید میں رکھنے پر انسانی حقوق کا پہلو ہائیکورٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایک شخص جو عدالت سے تعاون کر رہا ہے،ملک سے باہر بھی نہیں جا رہا تو اس کو قید میں کیوں رکھا جا رہا ہے، ہمیشہ سے نیب کیسز میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا کی مثال ہی بنی ہے، بہت عرصے سے شہزاد اکبر بھی میڈیا پر آکر کاغذ بھی نہیں لہرا رہے، امید ہے ہائیکورٹ سے حمزہ شہباز کو ضمانت مل جائے۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ کا جب معاہدہ ہوا تو شیخ عظمت نیب پراسیکیوٹر تھے، شیخ عظمت کا براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کرنے کا حق نہیں بنتا