اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے،براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا،یہ ان کے لیے پانامہ دو ثابت ہوگا،پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی، اس کی جان نکل چکی ہے، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی، ناکامی اور ہزیمت باقی رہ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گر گئے۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگی راہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ براڈ شیٹ معاملے نے این آر او کی سیاست کو آشکار کیا،یہ ان کے لیے پانامہ دو ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جب غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا رہا تھا تو نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میں محل تعمیر کر رہے تھے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ (ن )لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...