ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے صاحبزادے اور نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ورون دھون کی اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کی شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل ”دی مینشن ہاؤس” میں منعقد ہوئیں جہاں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تمام رسمیں ادا کی گئیں۔شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال نے اپنے ہی ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کو ترجیح دی تاہم اداکار ورون دھون نے اپنی بیگم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کے بجائے بالی ووڈ کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ لباس پہنا۔دوسری جانب اداکار ورون دھون نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر شادی کی مختلف تصاویر شیئر کی جن میں رشتہ داروں کے سامنے نتاشا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پھیرے لیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار ورون دھون نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ” زندگی بھر کی محبت اب زندگی کا حصہ بن گئی”
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...