شکیرا کی میوزک وڈیو 200 ملین مرتبہ دیکھ لی گئی

0
355

کولمبیا (این این آئی)کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے گانے کی وڈیو نے اب تک انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے، جس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ‘گرل لائک می’ جو کہ گزشتہ سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک200 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت اور پسند کئے جانے پر شکیرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے اظہار تشکر کیا