کراچی(این این آئی)سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری کی جانب سے 31واں یومِ پیدائش منایاگیا۔اس مناسبت سے بختاور بھٹو کے چاہنے والے ان کی زندگی کے یادگار پہلوئوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں اور بختاور بھٹو بھی من پسند ٹوئٹس کو لائیک کررہی ہیں۔بختاورکی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹوئٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کہاکہ والدہ نے شہادت پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھے جنوری میں ہی سالگرہ والے دن مبارکباد دیجیے گا ایڈوانس میں دینے کا کیا مطلب ہے۔بختاور نے بتایا کہ والدہ کی شہادت کے بعد مجھے ان کی الماری سے ایک نکلس ملا، اور ساتھ یہ تحریر تھا کہ 18 ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے بتایاکہ مجھے اس لمحے احساس ہوا کہ میری والدہ شہادت کے لیے تیار تھیں۔بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...