جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں حکام نے ایران اور پاناما کے ایک ایک تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا ہے اور شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان دونوں آئیل ٹینکروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر تیل منتقل کیا جارہا تھا اور انھیں انڈونیشی پانیوں سے گذارہ جارہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان وینسو پرامادتا نے کہا کہ ایران کے پرچم بردار ایم ٹی ہارس اور پاناما کے پرچم بردار ایم ٹی فریا ٹینکر کو مغربی صوبہ مغربی کلمنتان کے پانیوں میں پکڑا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان ٹینکروں نے مختلف قسم کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ۔ان پر ان کے ملکوں کے قومی پرچم لہرا نہیں رہے تھے، انھوں نے اپنے شناختی نظاموں کو بند کررکھا تھا۔ یہ غیر قانونی طور پرایک دوسرے سے باندھے گئے تھے اور ان جہازوں میں ایک سے دوسرے سے غیرقانونی طور پر تیل منتقل کیا جارہا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکام ان دونوں ٹینکروں کو صوبہ ریایو آئلینڈز میں واقع باتم جزیرے میں منتقل کررہے تھے اور وہاں ان سے مزید تحقیقات کی جائے گی۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی انڈونیشی حکام کے حوالے سے اس آئیل ٹینکر کے پکڑے جانے کی تصدیق کی
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...