تالین(این این آئی)کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے جارہی ہیں۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین نئے حکمراں اتحاد کی تشکیل کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد نئی حکومت کے قیام راستہ صاف ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بالٹک ملک ایسٹونیا میں لبرل ریفارم پارٹی اور سینٹر پارٹی کے درمیان ایک نئے حکمراں اتحاد کی تشکیل پر اتفاق رائے ہوجانے کے بعد کاجا کالاس ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالیں گی۔کاجا کالاس لبرل ریفارم پارٹی کی سربراہ ہیں۔ بائیں نظریات کی حامل سینٹر پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت قائم کرنے پر معاہدہ ہوجانے کے بعد وہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی۔دونوں جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا،ہم ایک ایسی حکومت تشکیل دیں گے جو کووڈ انیس کے بحران کو موثر طور پر حل کرنے، اسٹونیا کو مستقبل کی جانب لے جانے اور ملک کے تمام شعبوں اور خطوں کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔کالاس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری حکومت میں وزارت کی ساخت کے پیچھے خیال یہ ہے کہ مرد اور عورتوں کے درمیان اور تجربہ کار اور نئے جوش کے درمیان ایک خوبصورت توازن قائم کیا جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...