لاہور( این این آئی )پاکستان ٹیکس فورم نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی مبہم پالیسیاں نقصان کا باعث ہیں ، جب لوگوں کو معلوم ہے کہ ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی جائے گی تو پھر وہ کیوں بروقت اپنا گوشوارہ جمع کرائیں گے ، جو گوشوارہ یکم جولائی کو آناچاہیے وہ اگست میں آتا ہے اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ۔پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے وزیراعظم ، مشیر خزانہ ، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا ہے کہ ایف بی آر نے پوری قوم کو شکوک وشبہات میں مبتلا کر رکھا ہے ، 26لاکھ گوشوارے جمع کرنے سے زیادہ اخراجات کر دئیے جاتے ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر گوشواروں کی تشہیری مہم کے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کرے ۔ اگر قانون موجود ہے اور ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر کی آخری تاریخ کا معلوم ہے تو پھر گوشوارہ ستمبر میں کیوں جمع نہیں ہوتا یہ غلطی کس کی ہے ؟۔ جو گوشوارہ یکم جولائی کا آنا چاہیے اس کا فارم اگست میں آتا ہے ۔ایف بی آر گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر ہونے کی تشہیری مہم پر کروڑوںروپے کے اخراجات کرتا ہے لیکن پھر تاریخ میں توسیع کر دی جاتی ہے ۔۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے تاکہ قوم جان سکے ٹیکس ریٹس کم کر کے ریلیف دینے کی بجائے ایف بی آر لاکھوں، کروڑوں روپے ضائع کر رہا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...