لاہور( این این آئی)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما حاجی محمد عارف نے کہاہے کہ موٹروے پولیس جرمانے کی آڑ میں مال اکٹھا کرنے کی بجائے لاقانونیت ختم کرائے، عدالتی احکامات ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے کی بجائے اس قانون کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس نے اگر عدالتی احکامات جس میں اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اس پر عمل نہ کرایاتو ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ،عدالت نے بھاری جرمانے کرنے کا نہیں بلکہ اوور لوڈنگ کو ختم کرانے اور ایکسل لوڈ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔جو روش موٹروے پولیس نے اپنائی ہوئی ہے وہ ناقابل قبول ہے ۔انہو ں نے کہاکہ پورے ملک میں ایک قانون کا نفاذ کیا جائے جو قانون موٹرویز پر لاگو ہے وہی قانون دیگر قومی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...