کراچی(این این آئی) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی قوالی”جانے اس دل ” کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یہ قوالی ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگئی۔حدیقہ کیانی کی قوالی ”جانے اس دل” کو گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔ اس خوبصورت قوالی کی موسیقی معروف طبلہ نواز استاد دلدار حسین نے ترتیب دی ہے۔ جب کہ ویڈیو کی ہدایات عبداللہ حارث نے دی ہیں اور میاں یوسف صلاح الدین نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ یوٹیوب پر قوالی کو اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد دیکھ اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ پسند کرچکے ہیں۔حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی قوالی کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ ماہ خواب جیسا ہے۔ میری پہلی قوالی ”جانے اس دل” کو ریلیز کردیا گیا۔ اس قوالی کے لیے مجھے استاد نصرت فتح علی خان کے لیے دھن ترتیب دینے والے طبلہ نواز استاد دلدار خان کا تعاون حاصل ہوا۔ایک انٹرویو کے دوران حدیقہ کیانی نے قوالی کو موسیقی کی خالص ترین شکل قرار دیتے ہوئے کہا قوالی گانا میرے لیے اعزاز ہے۔ اور مجھے ا?پ سب کے ساتھ یہ قوالی شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...