نیویارک (این این آئی)ہالی وڈ سپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن سے فوری طور پر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپیل کردی۔لیونارڈو ڈی کیپریو نے انسٹاگرام اکائونٹ پر لکھا کہ ہمارے لئے ماحولیاتی بحران سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ آج میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ مل کر جو بائیڈن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رہنما بنیں جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جو سائنس کا بھی مطالبہ ہے۔46 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے اکائونٹ پر صدر کو لکھے گئے خط کی تصویر بھی شیئر کی۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ آگے کا کام بہت بڑا اور زیادہ ہے۔تباہ کن عالمی صحت کا بحران اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی امریکیوں کو متحد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔اس پوسٹ کو 4 لاکھ سے زائد بار لائک کیا گیا ہے اور 4 ہزار سے زائد لوگوں نے اس پر کمنٹس بھی لکھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...