لندن (این این آئی)اطالوی اداکارہ و ہدایتکارہ ایشیا ارجینٹو نے معروف ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس کے ڈائریکٹر راب کوہن پر ریپ کا الزام عائد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا ارجینٹو نے اطالوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوہن نے انھیں نشہ آور چیز پلائی جس سے وہ بے ہوش ہوگئیں، اس کے بعد جب صبح کے اوقات میں ہوش آیا تو وہ برہنہ حالت میں تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ ڈائریکٹر راب کوہن کی ایکشن فلم ٹرپل ایکس (xXx) کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ دوسری جانب ایشیا ارجینٹو کے الزامات پر راب کوہن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اداکارہ کے الزامات بے بنیاد ہیں اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راب کوہن نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ راب کوہن نے اداکارہ کے ساتھ کام کیا اور دونوں کے درمیان ایک اچھا تعلق تھا اور ہدایتکار انھیں اپنا اچھا دوست بھی سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات پر اداکارہ ایشیا ارجینٹو نے ہمیشہ ہی آواز بلند کی ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...