لاہور( این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے حکومت اور نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ جنگلات کا رقبہ 5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فرنیچر انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے،سیالکوٹ میں 12 ویں 3 روزہ انٹیریئرز پاکستان ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق کو مبارکباد دیتے ہوئے انجم نثار نے کہا کہ اس وقت کاغذ، فرنیچر اور مقامی صنعتوں کو سپلائی کے ضمن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے نہ صرف ان کی مزید ترقی اور بین الاقوامی مسابقت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انجم نثار نے کہا کہ لکڑی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹیں چپ بورڈ کی فینسی شیٹوں سے بنے سستے فرنیچر سے بھری پڑی ہیں۔ شیشم اور دیگر لکڑی مہنگی ہونے کی وجہ سے اس کا فرنیچر کافی مہنگا ہے اس لئے یہ صرف منتخب خریداروں کے لئے بنایا جاتا ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر کی فروغ پذیر صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے نجی شعبے اور حکومت کو مشترکہ طور پر میدانی، پہاڑی اور دیگر خالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔ جنگلات کے کم رقبے کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوار میں اس شعبے کا حصہ صرف 0.3 فیصد ہے۔ انٹیرئیرز پاکستان میگا نمائش کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اور اس کا مقصد فرنیچر سیکٹر میں تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...