لاہور( این این آئی)نامور فوک گلوکار شکورلوہار نے غربت سے تنگ آکر پکوڑے بیچنا شروع کردئیے ۔ کھاریاںسے تعلق رکھنے والے نامورفوک گلوکار شکورلوہار نے غربت کے باعث اپنافن چھوڑ کر ریڑھی پر پکوڑے بیچناشروع کردئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبزکی سر گرمیاں پہلے ہی نہ ہونے کے برابرتھیں اور رہی سہی کسر کورونا وباء نے نکال دی ہے جس کی وجہ سے بچوںکاپیٹ پالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ ایک سال تک دوستوںاورپرستاروں نے میری مالی امدادکی مگر آخرتھک ہار کر میں نے مین بازار میں پکوڑے لگا لئے ہیں اور اس سے بھی صرف دو وقت کا کھاناہی پورا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فن سے ملک کا نام روشن کیا مگرحکومت وقت نے میری اور میرے جیسے دوسرے فنکاروں کی کوئی مددنہیں کی جو ۔ خدا کی ذات سے دعاہے کہ پاکستان اور شوبز کے حالات جلد بہتر ہو جائیں تو میں دوبارہ اپنے فن کی طرف لوٹ آئوں گا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...