نیلم (این این آئی )بالائی نیلم کی ویلی سرگن میںالمناک سانحہ میں 14 مکانات 1درجن گائے16بکریاںجل کر خاکستر ہوگئیں۔آتشزدگی کے متاثرین کھڑی فصلوں سمیت زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے ۔اسسٹنٹ کمشنر شاردہ ،سٹاف ڈی ڈی ایم اے، ایس ایچ او نے ہمراہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی افراد کے اشتراک سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے متاثرین سے اظہار افسوس کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد نے سرگن پہنچ کرنقصانات کاتخمینہ لگایا۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متاثرین آتشزدگی سرگن کے لیے امدادی سامان روانہ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام سرگن کے نواحی علاقہ بنڑی میں 1 مکا ن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً پورے محلے کے 14 مکانات کواپنی لیپٹ میں لے کر راکھ کردیا۔تاہم آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی جس پرباوجود کوشش کے قابو پانا کسی بھی طور ممکن نہ تھا۔رہائشی مکانوں میں شہریوں کی زندگی کی جمع پونجی سمیت 12 گائے 16بکریاں اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...