اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کمیشن بنا دیا ہے ،براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپرملز کیس کی بھی مکمل تحقیقات ہونگی،پی ڈی ایم نے جلسوں پر پورا زور لگاکر دیکھ لیا ، عوام نے ساتھ نہیں دیا ،یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے اور خود پھنس گئے ، آپ بے فکر رہیں ، اپوزیشن ہمارے مسئلہ نہیں ہے ،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، انہوں نے جلسوں پر پورا زور لگا کر دیکھ لیا عوام انکے ساتھ نہیں۔ عمران خان نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، آپ بے فکر رہیں، اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسلئہ نہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام لوگ ملکر احساس پروگرام پر پورا زور لگائیں،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ برادشیٹ معاملے پر کمیشن بنا دیا ہے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپرملز کیس کی بھی مکمل تحقیقات ہونگی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...