لاہور( این این آئی) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ایسے حالات بھی دیکھے ہیں کہ بھوک کی وجہ سے میری انتڑیوں میں ز خم ہو گئے تھے،پہلے کام کا معاوضہ7روپے ملا تھا جس میں سے پانچ روپے والدہ اور دو روپے والد کو دئیے تھے ،مجھے اپنے ماضی کاکوئی افسوس نہیں کیونکہ اگرمیں بھوک نہ کاٹتا تو آج میں اور میرے بچے اس مقام پر نہ پہنچتے ۔ ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے ریڈیو،ٹی وی ،اسٹیج اورفلم میںبے پناہ کام کیا ہے لیکن میں پہلے اپنے فلم کے کام سے مطمئن نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ جب میری عمر 12سا ل تھی تووالدکا انتقال ہوگیا جس کے بعدگھرکابوجھ اٹھایا ،میں کام بھی کرتا تھااوردسویں کا امتحان پرائیویٹ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میںسے اچھی چیزیںیاد رکھنی چاہیے اور بری بھلادینی چاہیے،بعض اوقات ایساہوتا ہے کہ آپ کا ماضی آپ میں تلخی لے آتاہے اورمیری زندگی میںبھی ایک عرصہ تلخی رہی ہے لیکن اس دوران مجھ سے جن لوگوںکی دل آزاری ہوئی ہو میں ان سے معافی کا طلبگارہوں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...