واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے سیکرٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں صرف اسی وقت واپس آئے گا جب تہران کیے گئے وعدوں پر پورا اترے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق ایک طویل تصدیقی عمل سے گزرنا ہے۔اپنے دفتر میں پہلے دن کام کرتے ہوئے انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی کی خواہش ضرور رکھتے ہیں مگر انہوں نے تہران کے اس دباؤ کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس حوالے سے پہل کرے۔نیوز کانفرنس میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ایران کئی محاذوں پر عمل درآمد کرنے سے دور ہے۔ اور اس پر ہمیں فیصلہ کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ ہم وقت آنے پر یہ دیکھیں گے کہ کیا تہران اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کم سے کم یہی کہا جا سکتا ہے کہ ابھی ہم وہاں نہیں پہنچے۔خیال رہے کہ سابق ڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوبامہ کے دور میں ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے سے سنہ 2015 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اور تہران پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ایران نے اس کے جواب میں جوہری معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد میں کمی کی تھی۔کئی عالمی طاقتوں کی شمولیت سے کیے گئے معاہدے کے تحت ایران کو جوہری پروگرام میں بڑے پیمانے پر کمی کے عوض معاشی فوائد کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انتھونی بلنکن نے کہا کہ ‘صدر جو بائیڈن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران اگر معاہدے کی شقوں پر عمل کرتا ہے تو امریکہ بھی ایسا ہی کرے گا۔تاہم ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مطالبہ کیا تھا کہ پہلے امریکہ معاہدے پر عمل کرے اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمد پر لگائی گئی پابندیاں اٹھائے۔ایرانی حکام کو خدشہ ہے کہ ان کی جانب سے جوہری معاہدے پر عمل کے باوجود امریکہ پابندیاں نہیں ہٹائے گا کیونکہ کانگریس میں اس وقت بھی ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...