ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے بالآخر اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔اداکار ورون دھون کی شادی کے فوراً بعد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان کی دوست اداکارہ شردھا کپور بھی بہت جلد فوٹوگرافر روہن شریشٹھا کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ ان خبروں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب شردھا کپور یا روہن کی جانب سے ان کی شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب شردھا کپور کے والد اداکار شکتی کپور سے ان کی بیٹی کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم انٹرنیٹ پر شردھا کی شادی کے حوالے سے کیا خبریں اور افواہیں گردش کررہی ہیں۔ لیکن میں ایک بات جانتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جس میں اس کی شادی کا فیصلہ بھی شامل ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...