اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ملک چلانا اس نااہل اور نالائق ٹولے کے بس کی بات نہیں، گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صرف جنوری میں حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کیا ہے، قیمتوں میں عدم توازن سے ظاہر ہوتا ہے حکومت غیر مستحکم ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آج ہی وزیر اعظم نے مہناگئی میں کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کو غلط معاشی اشارے بتائے جاتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں متعلق وزیر اعظم کے ماضی کے بیانات موجود ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ اب حکومت بتائے پیٹرول کی مد میں پیسے کیا وزیراعظم کے جیب میں جا رہے؟
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...