اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں سری نگر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قافلے کی گاڑیوں میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ جی الیون سگنل پر پروٹوکول کی 5گاڑیوں کے لال اشارہ توڑنے کے باعث پیش آیا۔ فور ویلر گاڑی نے چھوٹی گاڑی کو ٹکر ماری تو موٹر سائیکل بھی زد میں آ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔ نجی ٹی وی یک مطابق کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا ۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...