مظفرآباد(این این آئی)آزادکشمیر میں طویل چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ سے کھل گئے،ناظم اعلیٰ تعلیم سکولز تسنیم گل کا دارالحکومت کے متعدد تعلیمی اداروں کا معائینہ ،طالبات کو خوش آمدید کہا ،ایس او پیز کا جائزہ لیتے ہوئے سربراہان ادارہ جات کو ہدایات بھی جاری کی،تفصیلات کے مطابق ناظم اعلیٰ تعلیم سکولز نسواں تسنیم گل نے طویل چھٹیوں کے بعد کھلنے والے متعدد تعلیمی اداروں کا معائینہ کیا ،وہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سہیلی سرکار،گرلز ہائی سکول سیٹھی باغ،گرلز ہائی سکول نڑول،گرلز ہائیر سکینڈری سکول چھتر دومیل گئیں جہاں انھوں نے طالبات کو دوبارہ سے سکول آمد پر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر سیدہ خالدہ گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھیں،ناظم اعلیٰ تعلیم نے ایس او پیز کا جائزہ لیتے ہوئے سربراہان ادارہ جات کو ہدایات بھی جاری کیں ،انھوں نے تعلیمی ادارہ جات میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ،اس موقع پر انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ،اب سربراہان ادارہ جات اور سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں۔