عالمی برادری کی جانب سے بھارتی جبر واستبداد کی مہم کو مسترد کرنا بلاشبہ درست سمت میں قدم ہے،شاہ محمود قریشی

0
395

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے بھارتی جبر واستبداد کی مہم کو مسترد کرنا بلاشبہ درست سمت میں قدم ہے ،ہندتوا’ کی انتہاء پسندسوچ بھارت کے شہریوں خاص طورپر مسلمانوں کے لئے بھی ایک سنگین خطرہ ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے منصفانہ استصواب رائے کے حق کی جدوجہد میں ان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،ہم کسی کو کشمیر کشمیریوں سے چھیننے نہیں دیں گے،یہ مقصد اور جدوجہد منصفانہ و مقدس ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، کشمیری فتح سے ہمکنار ہوکر ہی رہیں گے۔ بدھ کو یہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ”کشمیر کی ناشنیدہ آوازوں سے یک جہتی” کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ”کشمیر کی اَن سنی آوازوں سے یک جہتی” کے موضوع پر منعقدہ اس اہم سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک دیتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 5 فروری کویوم یک جہتی کشمیر سے قبل آج ہماری یہاں موجودگی معصوم کشمیریوں کے ساتھ ہماری ٹھوس حمایت اور یک جہتی کا اعادہ ہے جو 73 سال سے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوج کے جبرواستبداد کا سامنا کررہے ہیں جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں صورت حال 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیرانسانی اوریک طرفہ اقدامات کے بعد سے مزید بدتر ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بندوق کی نوک پر غیرقانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ علاقے میں ایک نئی جارحیت اور نئے قبضے نے کشمیری عوام کے مصائب کو کئی گنا مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج بے گناہ کشمیریوں پر بدترین بربریت اور مظالم ڈھارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اٹھارہ ماہ ہوچکے ہیں کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں فوجی محاصرہ مسلسل جاری ہے، کمیونیکیشن قدغنیں عائد ہیں اور بنیادی آزادیوں پر سفاکانہ غیرمعمولی پابندیاں نافذ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جعلی ”مقابلوں”، تلاشیوں اور چھاپوں کی آڑ میں نوجوان کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتیں معمول بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قابض بھارتی افواج 5 اگست 2019 سے اب تک 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں