بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق صلب کیے ہیں،اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عمل کروائے،اسد قیصر

0
427

اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق صلب کیے ہیں،اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عمل کروائے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا، کشمیری عوام کا مقدمہ پوری دنیا کی پارلیمانیوں میں اٹھائیں گے۔قومی کشمیر کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق صلب کیے ہیں، اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عمل کروائے۔اسد قیصر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے اٹھایا۔ انہوںنے کہاکہ تمام دوست ممالک مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ ہیں، کورونا سے پہلے مسئلہ کشمیر پر جامع پلان بنایا۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کا مقدمہ پوری دنیا کی پارلیمانیوں میں اٹھائیں گے، اپنے پارلیمانی وفود کشمیر کے مسئلہ پر پوری دنیا میں بھیجیں گے، بین الاقوامی سطح کا کشمیر کے مسئلے پر اجلاس بلائیں گے۔ اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بلا تر ہے یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے، کشمیری عوام پر بھارتی تشدد کی مذمت کرتا ہوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی شدید ترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری عوام کامیابی سے ہمکنار ہونگے، کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور انسانیت کا مسئلہ ہے، کشمیر کا مسئلہ سیاست سے بالا تر ہے۔انہوںنے کہاکہ 5 فروری کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قرارداد کے کر آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارت کا اپنی جمہوری تاریخ سے روگردانی ہے، کشمیر پر قومی اسمبلی سے متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی،او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلانے پر کام کر رہیں ہیں، پارلیمانی تنظیمیں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کریں