لاہور( این این آئی )سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ،ہمارے دور میں کیرئیر کا آغاز کرنے کیلئے جن مشکلات کاسامنا کرناپڑتا تھا آج کے دورمیںا یسا نہیںہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میںدعوے سے کہتاہوں جوشخص نیک نیتی اورلگن سے کوئی بھی کام کرے اسے اس کاصلہ ہمیشہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے اورمیں خود کو اس کی مثال کے طو رپر پیش کرتا ہوں ۔ قوی خان نے کہا کہ کامیابی کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے،چاہے جتنی بھی مشکلیں آئیںآپ ڈٹے رہیں، اگر آج لوگ قوی خان کو جانتے ہیں تواس کے پیچھے بڑی محنت ہے۔انہوںنے بتایا کہ ان دنوںمیں میرا ٹی وی ڈرامہ ” پریم گلی ” آن ائیر ہے جس میں داداکا کردارنبھارہا ہوں اورے میرے کردار کو بڑا پسند کیا جارہاہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...