ریبل ولسن اور جیکب بش میں علیحدگی ہوگئی

0
268

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی اداکارہ ریبل ولسن اور ان کے قریبی بزنس مین دوست جیکب بش کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔40 سالہ ریبل ولسن اور 29 سالہ جیکب بش نے انسٹاگرام کے ذریعے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی جس کے بعد اب اداکارہ نے تعلقات ختم کرنے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔اداکارہ ریبل ولسن نے حال ہی میں اپنا وزن تقریباً 30 پونڈ کم کیا تھا۔ اس دوران بھی جیکب بش ان کے ساتھ تھے۔اداکارہ نے جس پوسٹ میں اپنے تعلقات ختم کرنے کا ذکر کیا اس کو تقریباً 12 لاکھ لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔