اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔جمعرات کواسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے بعد پی ٹی آئی کے7سینئر رہنمائوں نے بھی بریت کی استدعا کردی۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اسدعمر، پرویزخٹک اور علیم خان نے پی ٹی وی حملہ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2014میں حکومت مخالف احتجاج کیا، آج بھی احتجاج ہورہے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ کی طرف رخ کیا تھا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 18مارچ تک 3بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...