اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات میں شفافیت چاہتے ہیں،شفافیت پر کسی کو اعتراض نہیں ،سارے عمل میں شراکت داری کی ضرورت ہے،وزیراعظم اور حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لیتے تو ہم میثاق جمہوریت سے آگے جاتے،یہ قومی اسمبلی کو تباہ کر کے سینیٹ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، اس سارے عمل میں شراکت داری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے 70 فیصد فیصلوں پر پیپلز پارٹی حکومت نے عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات میں شفافیت چاہتے ہیں لیکن آپ عجلت میں فیصلے نہیں لے سکتے۔ شیری رحمان نے کہاکہ ان کے ایم پی ایز ان کے قابو میں نہیں ہیں، ایک طرف معاملہ عدالت میں ہے دوسری طرف آپ ترمیم لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی اسمبلی کو تباہ کر کے سینیٹ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں 11بار اتحاد کی بات کی، یہاں یہ کہتے ہم ان سے این آر او مانگ رہے۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں وہ یہ بل کیسے لا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...