اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری منزل اور سوچ ایک ،منزل کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے مگر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے،پاکستان کے تمام مکاتب فکر،سیاسی جماعتیں اور ادارے مسئلہ کشمیر پر ایک سوچ رکھتے ہیں،کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گیمیڈیا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے، عالمی میڈیا کو دعوت دیتا ہوں کہ حالات کا جائزہ لینے آئے آپ آزاد کشمیر جائیں۔یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چیئرمین سینیٹ،سپیکر اور وزرا سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو پیغام دینا ضروری ہے کہ 18ماہ سے کشمیری اظہار رائے نہیں کر سکتے ،پر امن احتجاج نہیں کر سکتے اور مذہبی آزادی پر بھی پابندی ہے،سری نگر کی جامع مسجد میں تالے ہیں اوربھارت کو خوف ہے کہ جہاں چند لوگ جمع ہونگے ان کی پالیسی کے خلاف نفرت کا اظہار کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے تصور کی نفی ہو گئی کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں، کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کرنے باہر نکلے ہیں، کشمیری تنہا نہیں ہیں بلکہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آزادی کے خلاف نعرے بلند ہوئے تو دنیا کی توجہ حاصل کرینگے،پورے ملک میں کشمیر کی آزادی کے خواہشمند آج یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے مگر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے،یہی حوصلہ ہے جسکی وجہ سے پاکستانی آپ کے ساتھ یکجہتی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان خود کشمیر جا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ،وہ بین الاقوامی دنیا اور کشمیریوں کے لیے ایک پیغام لیکر جا رہے ہیں،پوری قوم وزیراعظم کے پیغام کی منتظر ہے،جہاں جہاں دنیا اور پاکستان میں کشمیری ہیں وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر،سیاسی جماعتیں اور ادارے مسئلہ کشمیر پر ایک سوچ رکھتے ہیںاور اس منزل کے حصول تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہماری منزل اور سوچ ایک ہے ، کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی ۔انہوں نے ہکا کہ انٹرنیشنل میڈیا کو دعوت دیتا ہوں کہ آزاد کشمیر آئیں، بھارت بھی انٹرنیشنل میڈیا کو مقبوضہ وادی، سری نگر جانے کی اجازت دے، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت ایل اوسی پر آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، کشمیری حریت رہنماوں کو بھارت نے جیلوں میں رکھا ہوا ہے،کیا بھارت انٹرنیشنل میڈیا کو ان رہنماں سے ملاقات کی اجازت دیگا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے، عالمی میڈیا کو دعوت دیتا ہوں کہ حالات کا جائزہ لینے آئے آپ آزاد کشمیر جائیں جہاں جانا چاہتے ہیں ہم بندوبست کرتے ہیں، عالمی میڈیا جس سے بات کرنا چاہتا ہے اجازت دیں گے، عالمی میڈیا کی اسی ٹیم کو سری نگر جانے دیا جائے، کیا ہندوستان عالمی میڈیا کو اجازت دے گا، انہیں بات کرنے دے گا؟ ہندوستان عالمی میڈیا کو اجازت نہیں دے گا، یہی فرق کرنا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...