اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں، دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے،کشمیریوں کو آزادی کاحق دیا جائے ۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں کہ ہر سال کشمیریوں کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہیں،پانچ فروری کو پاکستانی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ ہندوستان کی خونی سرکار عبرت کا نشانہ بنے گئی۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے،جو تیزی سے دنیا کا سب بڑا قبرستان بن رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے ،کشمیریوں کو آزادی حق دیا جائے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...