اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کے تمام بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1990 میں پہلی بار شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سرکاری سطح پر یہ دن منانے کا اعلان کیا،آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیر کا کیس ہر فورم پر لڑی ہے اور لڑتی رہے گی۔شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر ایک سال 6 ماہ سے جیل بنا ہوا ہے، کشمیری بہن بھائی لاک ڈائون، کرفیو اور مارشل لا کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیر میں ایک آزاد اور منصفانہ رائے شماری کا وعدہ کیا تھا جبکہ عالمی برادری اپنے وعدے سے منہ موڑ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار نہیں کر سکتی تو مظالم کا نوٹس لے،حکومت کشمیر کا کیس اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ بیانات اور تقریروں سے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا جا سکتا، موجودہ حکومت علمی طور پر کشمیر کا مقدمہ لڑے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...