شہزاد رائے کے مزاح سے بھرپور سیاسی گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

0
246

لاہور( این این آئی)معروف پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے مزاح سے بھرپور سیاسی گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔معروف گلو کار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے ایک بار پھر سیاسی حالات کو سر اور ساز میں پیش کردیا۔شہزاد رائے نے کہاکہ یہاں ہر کسی کیلئے کچھ نہ کچھ کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کا آدمی ہے، وہ آئی ایم ایف کا آدمی ہے، ملک میں شک کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔لگتاہے ملک میں 22 کروڑ مشکوک افراد گھوم رہے ہیں یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور شفافیت آنی چاہیے۔شہزاد رائے کے نئے گانے کو سوشل میڈیا پر بھرپو رپذیرائی مل رہی ہے۔