اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا،غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کسان (پھل اور سبزی)منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیکرٹری صاحبان اور چیف سیکرٹری صاحبان سمیت سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80:20کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔سرکاری سطح پر گندم کی خریداری، ترسیل و سٹوریج کے ضمن میں انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔وزیرِ خزانہ کو اس حوالے سے ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔فروٹ اور سبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ۔پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیرِ اعظم نے منڈیوں کے قیام کے حوالے سے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے حکم دیا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔انہوں نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...