اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہاہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،حکومت روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس کی جوابدہی نہیں بنتی؟ ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، حکومتی اقدام سے فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،موجودہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کی چیخیںنکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کیلئے روز قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...